Step 4. Click on the Save Template button To make this youtube playlist work we need to add the HTML structure of it: Step 5. Go to Layout or Pages or anywhere you want to add it and add the following code inside the HTML area (if you want to add it as a widget, paste the code inside a HTML/Javascript gadget by clicking on Add a gadget link within the Layout/Page Elements section):

Search This Blog

Follow me on Facebook

Red moon today in Asia and Whole World

نیو یارک: دنیا بھرآج  خونی چاند گرہن ہوگااس دوران چاند سرخ رنگ میں تبدیل ہوجائے گا اور اس بات کا امکان ہے کہ شہاب ثاقب کےٹوٹنے کے مناظر بھی دیکھنے کو ملیں  جب کہ پاکستان سمیت جنوبی
خونی چاند گرہن red moon
ایشیا میں  جزوی خونی چاند گرہن ہوگا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کا سایہ آج رات چاند کو مکمل طور پر گھیر لے گا جس سے مکمل چاند گرہن دیکھا جاسکے گا، ایسے چاند گرہن کو عام طور پر ’ہنٹرز مون ‘ کہا جاتا ہے اوریہ گرہن 3 گھنٹے جاری رہے گا اور اسے دنیا بھر میں دیکھا جاسکے گا۔ اس دوران چاند کا رنگ نارنجی سے کھتئی اور پھر سرخ ہوجاتا ہے، اس طرح کے رنگ والے چاند گرہن کو خونی چاند بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ امریکا، کینیڈا، جاپان، چین، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور یورپ کےکئی ممالک میں  مکمل چاند گرہن دیکھا جسکے گا جبکہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا  کئی ممالک میں جزوی چاند گرہن ہوگا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے دورران شہاب ثاقب کی بارش بھی دیکھنے کو ملے گی جسے سائنسی زبان میں ’ڈرکونڈ‘ کہا جاتا ہے۔ چاند گرہن کےساتھ یہ منظر انتہائی دلکش اور خوبصورت ہوگا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند صرف کچھ دیر کے لیے سیاہ ہوگا اس کے بعد شہاب ثاقب کے ٹوٹنے کا منظر دیکھا جا سکے گا۔
رائل فلکیات سوسائٹی آف کینیڈا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس چاند گرہن کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دیکھنے کے لئے کسی دوربین یا خصوصی چشموں کی ضرورت نہیں جب کہ شہاب ثاقب کی بارش دیکھنے کا یہ بہترین وقت ہے۔